Home
Home > ویب سائٹ استعمال کرنے کی شرائط و ضوابط

ویب سائٹ استعمال کرنے کی شرائط و ضوابط

درج ذیل شرائط و ضوابط (اس کے بعد “شرائط” کہا جائے گا) کا اطلاق https://www.dhooka.com (اس کے بعد “سائٹ” کہا جائے گا) وزٹ کرنے والے تمام صارفین، ناظرین اور افراد پر ہوتا ہے۔ آپ کی سائٹ تک رسائی اور استعمال ان شرائط کو قبول کرنے اور ان کی تعمیل سے مشروط ہے۔ برائے مہربانی سائٹ استعمال کرنے سے پہلے ان شرائط کو بغور پڑھ لیں۔

اگر آپ ہماری استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی اسٹیٹمنٹ سے متفق نہیں ہیں یا اگر آپ اپنے رہائشی ملک یا علاقے میں گیمبلنگ کی قانونی عمر سے کم عمر ہیں یا اگر آپ کسی ایسے ملک یا علاقے سے ہماری سائٹ استعمال کر رہے ہیں جہاں ہماری سائٹ کا استعمال ممنوع ہے تو برائے مہربانی فوراً ہماری سائٹ چھوڑ دیں۔

عمر کی پابندی

یہ ویب سائٹ ان افراد کے ذاتی استعمال کے لیے ہے جنہیں قانونی طور پر ان ممالک اور علاقوں میں گیمبلنگ کی اجازت ہے جہاں گیمنگ اور گیمبلنگ جائز ہیں۔ اگر آپ اپنے علاقے میں عمر کی پابندی سے لاعلم ہیں یا آپ گیمبلنگ کی قانونی عمر سے کم عمر ہیں تو برائے مہربانی فوراّ یہ سائٹ چھوڑ دیں۔

قانونی اتھارٹی

یہ شرائط پاکستانی قانون کے ماتحت ہیں اور پاکستانی عدالتیں ہماری سائٹ وزٹ کرنے سے پیدا ہونے والے یا اس سے متعلقہ کسی بھی کلیم پر خصوصی دائرہ اختیار رکھتی ہیں۔ ہم آپ کے رہائشی یا کسی دوسرے متعلقہ ملک میں شرائط کی خلاف ورزی پر آپ کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سروس تک رسائی اور قابلِ قبول استعمال

اگر کسی بھی وجہ سے کسی بھی وقت یا دورانیے کے لیے سائٹ دستیاب نہ ہو یا اس میں خلل واقع ہو تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ سائٹ تک رسائی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے محدود یا عارضی/ مستقل طور پر معطل کی جا سکتی ہے۔

آپ ہماری سائٹ کو صرف قانونی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور ہم اپنی صوابدید پر آپ کے سائٹ کے استعمال کو روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق

ڈیزائن، سافٹ وئیر، سورس کوڈ، ٹیکسٹ، لوگو، امیجز اور دیگر تمام مواد جو اس سائٹ کا حصّہ ہیں ہماری انٹلیکچوئل پراپرٹی ہیں تاآنکہ اس کے برعکس وضاحت نہ کی گئی ہو۔ آپ ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی چیز کو کاپی، ری پروڈیوس، تقسیم، نقل، شیئر، کسی شخص کو دینے یا کسی اور طریقے سے اس میں ترمیم کرنے یا اس سے فائدہ اٹھانے کا حق نہیں رکھتے۔

ہماری سائٹ پر دیئے گئے لنکس

ہماری سائٹ پر متعدد تھرڈ پارٹی ویب سائٹس کے لنکس موجود ہیں جو آپ کی سہولت کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں۔ جب آپ لنکس استعمال کرتے ہیں تو آپ ہماری سائٹ چھوڑ دیتے ہیں۔ تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹس کے مواد پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا اور ہم ان کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹ وزٹ کرنے سے پہلے ان کی استعمال کی شرائط، رازداری اور کوکیز کی پالیسیاں ضرور پڑھ لیں۔

پرائیویسی پالیسی

رازداری کی پالیسی ہماری سائٹ استعمال کرنے کی شرائط و ضوابط کا حصّہ ہے اور دونوں کو یکجا کر کے پڑھنا ضروری ہے۔ ہم آپ کی رازداری کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، ہمیں ایسے معاملات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، جیسے آپ کے کمپیوٹر یا ہماری سرورز تک غیر مجاز رسائی یا ڈیٹا لیک ہونا، وائرس یا کمپیوٹر کے دیگر مسائل۔

کوکیز

ہم اپنی فراہم کردہ سروسز بہتر بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے ہم زیادہ ذاتی اور حسب منشاء مواد فراہم کرنے کے لیے صرف آپ کے آپریٹنگ سسٹم، براؤزر، وزٹ کیے گئے پیجز اور ان پر صرف کردہ وقت وغیرہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔

ہم یہ جمع کردہ ڈیٹا کسی تھرڈ پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، جب تک کہ ہمیں قانون کے مطابق ایسا کرنے کی ضرورت نہ ہو یا اگر ہم اپنے کچھ/ تمام اثاثے فروخت نہ کر دیں۔ ہمیں اپنی جمع کردہ معلومات شیئر کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، لیکن ہم ذاتی یا کاروباری فائدے کے لیے کبھی ایسا نہیں کریں گے۔

ذمہ داری کی حد

اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس سائٹ پر موجود معلومات درست ہوں لیکن ہم اس پر شائع ہونے والے مواد کے درست اور کامل ہونے کی ضمانت نہیں دیتے، اس میں منسلک ویب سائٹس سے جمع کردہ معلومات بھی شامل ہیں۔ ہم آپ کی طرف سے اس سائٹ کے استعمال یا اس پر شائع ہونے والی معلومات کے نتیجے میں ہونے والے آپ کے کسی نقصان یا لاگت کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے۔ یہ سائٹ صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اس پر گیمبلنگ کی کوئی سروسز آفر نہیں کی جاتیں۔

ذمہ دار گیمبلنگ

ہم غیر قانونی گیمبلنگ کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں اور ہمارا مشورہ ہے کہ آپ بھی تفریح ​​اور خوشی کے لیے ذمہ داری سے گیمبلنگ کریں۔ اگر آپ کو مزید معلومات یا مدد کی ضرورت ہے تو برائے مہربانی خود مختار اتھارٹیز سے رابطہ کریں جو گیمبلنگ کے مسائل کی روک تھام اور علاج کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔ مزید سوالات کے لیے برائے مہربانی حکومتِ پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

تبدیلیاں

ہم اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت ان شرائط میں ترمیم یا تبدیلی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تبدیلی کی صورت میں ہم کوشش کریں گے کہ تمام نئی شرائط نافذ ہونے سے پہلے کم از کم 30 دن کا نوٹس دیں۔ اہم تبدیلی کیا ہو گی اس کا تعیّن ہم اپنی صوابدید پر کریں گے۔

تبدیلی کے مؤثر ہونے کے بعد ہماری سائٹ کا وزٹ یا استعمال جاری رکھنے کا مطلب ہے کہ آپ ہماری نظرثانی شدہ شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ نئی شرائط سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی سائٹ کا استعمال بند کر دیں۔