Home
Home > پرائیویسی پالیسی نوٹس

پرائیویسی پالیسی نوٹس

ڈیٹا سیکیورٹی ہماری کمپنی کا بنیادی اُصول ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے صارفین کا ڈیٹا یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن یا GDPR کے اُصولوں کے مطابق استعمال کیا جائے۔ اس نوٹس میں ہم آپ کو مذکورہ بالا اُصول و ضوابط اور خاص طور پر آرٹیکل 13 کے مطابق پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ کے بارے میں بتائیں گے۔ ہمارے پرائیویسی پالیسی نوٹس کو غور سے پڑھیں۔

تعریفیں

درج ذیل ڈیٹا پروٹیکشن کی معلومات ڈیٹا پروسیسنگ کی نوعیت اور دائرۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ پرسنل ڈیٹا سے مراد وہ ڈیٹا ہے جس کے ذریعے براہِ راست یا بالواسطہ آپ تک پہنچا جا سکتا ہو۔

Aپرسنل ڈیٹا – پرسنل ڈیٹا سے مراد ہے کوئی بھی ایسی معلومات جو کسی شناخت شدہ یا قابل شناخت شخص (اس کے بعد “ڈیٹا سبجیکٹ” کہا جائے گا) سے متعلق ہو۔ اس میں آپ کا نام، پتہ، IP ایڈریس یا ای میل ایڈریس جیسی معلومات شامل ہیں۔ اس میں ایسی معلومات شامل نہیں ہیں جو براہِ راست آپ کی اصل شناخت سے متعلق نہ ہوں (جیسے پسندیدہ ویب سائٹس یا کسی سائٹ کے صارفین کی تعداد)۔

گمنام ڈیٹا – یہ وہ ڈیٹا ہے جو اس طریقے سے جمع کیا جاتا ہے کہ اس میں کسی فرد کی شناخت ممکن نہ ہو (جیسے پسندیدہ ویب سائٹس یا کسی سائٹ کے صارفین کی تعداد)۔ یہ ڈیٹا گمنام شکل میں پروسیس کیا جاتا ہے۔ اس طرح اس معلومات کو کسی خاص فرد سے منسلک کرنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔

کلیکشن – اس سے مراد ہے کسی بھی ذریعے سے کسٹمر کی ذاتی معلومات اکٹھی یا حاصل کرنا ہے۔

رضامندی – صارفین کی طرف سے اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کی اجازت کا آزادانہ، باخبر اور واضح اظہار۔

کوکیز – یہ وہ چھوٹی چھوٹی فائلیں ہیں جو کسی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے دوران آپ کا براؤزر خود بخود بناتا ہے اور آپ کی ڈیوائس (لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، اسمارٹ فون وغیرہ) پر محفوظ کر دیتا ہے۔ کوکیز آپ کی ڈیوائس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتیں اور نہ ہی ان میں کوئی وائرس، ٹروجن یا دیگر میلویئر ہوتے ہیں۔ کوکیز ان معلومات کو اسٹور کرتی ہیں جن کا نتیجہ استعمال ہونے والی ڈیوائس کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔

سیشن کوکی – یہ وہ کوکیز ہیں جو آپ کا براؤزر ایک سیشن کے دوران خود بخود بناتا اور آپ کی ڈیوائس (لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، اسمارٹ فون وغیرہ) پر محفوظ کر دیتا ہے۔ آپ کے ویب سائٹ چھوڑتے ساتھ ہی سیشن کوکیز خود بخود حذف یا ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں۔

کسٹمر -وہ شخص جو ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتا ہے اور/یا ہماری سروسز میں دلچسپی کا اظہار کرتا ہے۔

ڈیٹا کنٹرولر – ایسا شخص، کمپنی یا ادارہ جو ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے مقاصد اور ذرائع کا تعین کرتا ہے۔

ڈبل آپٹ-اِن – ای میل سبسکرپشن کا عمل جس میں رجسٹریشن فیلڈ کے ذریعے سبسکرائب کرنے کے بعد ای میل ایڈریس کی تصدیق ضروری ہوتی ہے۔ ہماری طرف سے آپ کا ای میل ایڈریس اپنی میلنگ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے ڈبل آپٹ-ان ضروری ہے۔

ڈپرسنل ڈیٹا – کسی شخص کے بارے میں عمومی معلومات جن سے (براہ راست یا بالواسطہ) اس کی شناخت کی جا سکتی ہو۔ اس میں آپ کا نام، پتہ، IP ایڈریس یا ای میل ایڈریس جیسی معلومات شامل ہیں۔

اُصولی طور پر ہم صرف پرسنل ڈیٹا کو قابلِ اطلاق قانونی اسٹوریج اور محفوظ رکھنے کی ذمہ داریوں کے مطابق پروسیس کرتے ہیں جب تک کہ متعلقہ مقصد پورا نہ ہو جائے یا پروسیسنگ کی مزید ضرورت نہ ہو۔

ڈیٹا کنٹرولر

Dhooka.com ویب سائٹ کو Dirk Kappl کی طرف سے آپریٹ کیا جاتا ہے، جو کہ درج ذیل پتے پر واقع ہے:

Dirk Kappl

International Comparison Ltd.

133 Tower Road

Silema SLM 1604

Malta

ڈیٹا پروٹیکشن کے اس بیان کا اطلاق ہماری ویب سائٹ https://www.dhooka.com/کے ذریعے ہونے والی ڈیٹا پروسیسنگ پر ہوتا ہے۔ اگر آپ اس پرائیویسی نوٹس اور/یا ہمارے سروس پرووائیڈرز کی پرائیویسی کی پالیسیوں اور طریقوں کے بارے میں کوئی سوال وچھنا چاہتے ہیں تو info@dhooka.com پر ہم سے رابطہ کریں۔

ڈیٹا پروسیسنگ: ڈیٹا کیٹیگریز، مقاصد، قانونی بنیاد اور وصول کنندگان کی کیٹیگری

1.ہماری طرف سے جمع کردہ ڈیٹا

جب آپ ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں، ہمارے نیوز لیٹر کے لیے سائن اَپ کرتے ہیں یا کانٹیکٹ فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کی ڈیوائس اور بطور صارف آپ کے رویے کے بارے میں مختلف قسم کا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ نیچے دیا گیا ٹیبل ہمارے پروسیس کردہ ڈیٹا کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، مثلاً اسے جمع کرنے کے لیے استعمال کردہ ٹول، اسے پروسیس کرنے کے مقاصد اور متعلقہ قانون جو ہمیں اس پروسیسنگ کی اجازت دیتا ہے۔

سرگرمی ٹُول جمع کردہ ڈیٹا مقصد قانونی بنیاد
ہماری ویب سائٹ تک رسائی پانا براؤزر
  • انٹرنیٹ پر فعال درخواست کرنے والی ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس
  • رسائی پانے کا وقت اور تاریخ
  • وہ ویب سائٹ جس کے ذریعے رسائی پائی گئی (ریفرل URL)
  • آپ کی اپنی کمپین آئی ڈی
  • جو براؤزر آپ استعمال کر رہے ہیں
  • آپ کے انٹرنیٹ پر فعال کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم
  • آپ کے رسائی فراہم کنندہ کا نام
ہماری ویب سائٹ کے بلاتعطل استعمال اور کنکشن کو یقینی بنانے، سسٹم کی سیکیورٹی اور استحکام کا جائزہ لینے اور انتظامی اُمور کے لیے قانونی مفاد
کسٹمر سپورٹ کسٹمر سپورٹ فارم
  • فراہم کیا گیا نام
  • درخواست کا مضمون
  • فراہم کردہ ای میل ایڈریس
  • آپ کی درخواست
  • استعمال کردہ ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس
  • انکوائری کا وقت اور تاریخ
درخواست پروسیس کرنا کانٹریکٹ کی کارکردگی کے لیے درکار ضروری پروسیسنگ
نیوز لیٹر کی تقسیم نیوزلیٹر رجسٹریشن فارم ای-میل ایڈریس گیمبلنگ کے شعبے کی تازہ ترین خبروں اور پروموشنز کے بارے میں اپنے کسٹمرز کو مطلع کرنا ڈبال آپٹ-اِن کے ذریعے رضامندی

2. ویب اینالائیزز ٹیکنالوجی کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا

ہم نیچے ٹیبل میں درج متعدد ٹولز کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ اپنے حقوق اور پرائیویسی کے تحفظ کے آپشنز اور ڈیٹا جمع اور استعمال کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ٹُول پرووائیڈر کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ آپ نیچے دیے گئے ٹیبل سے ٹول پرووائیڈ کی پرائیویسی پالیسیوں کے لنکس حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹُول جمع کردہ ڈیٹا قصد قانونی بنیاد ٹُول پرووائیڈر کی پرائیویسی پالیسی
BestWebSoft کی طرف سے Captcha
  • براؤزر کی قسم/ورژن
  • استعمال کردہ آپریٹنگ سسٹم
  • ریفر کرنے والا URL (وہ پیج جو پہلے وزٹ کیا گیا تھا)
  • رسائی پانے والے کمپیوٹر کا ہوسٹ نیم (آئی پی ایڈریس)
  • سروَر درخواست کا وقت
  • وزٹ کیا گیا ذیلی پیج یا ویب سائٹ
معلوماتی ویڈیوز کے ساتھ اپنی ویب سائٹ میں بہتری لانے اور اسے عمدہ بنانے کے لیے قانونی مفاد: آرٹیکل 6.1 (f) GDPR Link
Maxmind کی طرف سے GeoIP شناخت
  • رسائی پانے والے کمپیوٹر کا ہوسٹ نیم (آئی پی ایڈریس)
آپ کے علاقے کے مطابق بہتر سروسز فراہم کرنے کے لیے جغرافیائی معلومات حاصل کرنا قانونی مفاد: آرٹیکل 6.1 (f) GDPR Link
WordPress کی طرف سے سادہ ریٹنگ
  • hرسائی پانے والے کمپیوٹر کا ہوسٹ نیم (آئی پی ایڈریس)
صارف کے رویّے کا جائزہ لینے اور اپنی ویب سائٹ میں مسلسل بہتری لانے کے لیے قانونی مفاد: آرٹیکل 6.1 (f) GDPR Link
گُوگل تجزیہ
  • براؤزر کی قسم / ورژن
  • ڈیوائس کا نام
  • استعمال کردہ آپریٹنگ سسٹم
  • ریفر کرنے والا URL (وہ پیج جو پہلے وزٹ کیا گیا تھا)
  • کی ورڈز / مخصوص سرچ
  • سروس پرووائیڈر
  • رسائی پانے والے کمپیوٹر کا ہوسٹ نیم (آئی پی ایڈریس)
  • سرور درخواست کا وقت
ضرورت کے مطابق انتظامی اُمور اور اپنی ویب سائٹ میں مسلسل بہتری لانے کی غرض سے، ہم Google Inc., 1600 Amphitheater Parkway, Mountain View, CA 94043, USA (اس کے بعد سے: “گُوگل” کہا جائے گا) کی تجزیاتی سروس گُوگل تجزیے کا استعمال کرنے کے لیے آرٹیکل 6 پیراگراف 1 شق f) کا استعمال کرتے ہیں۔ قانونی مفاد: آرٹیکل 6.1 (f) GDPR Link
AddThis
  • براؤزر کی قسم / ورژن
  • ڈیوائس کا نام
  • استعمال کردہ آپریٹنگ سسٹم
  • ریفر کرنے والا URL (وہ پیج جو پہلے وزٹ کیا گیا تھا)
  • کی ورڈز / مخصوص سرچ
  • سروس پرووائیڈر
  • رسائی پانے والے کمپیوٹر کا ہوسٹ نیم (آئی پی ایڈریس)
  • سرور درخواست کا وقت
AddThis ویب سائٹ تخلیق کرنے اور ایسے ٹُولز ڈیزائن کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے ویب سائٹ وزٹ کرنے والے افراد اپنا موجودہ پیج، جسے وہ ابھی دیکھ رہے ہوں، کسی بھی دوسرے انٹرنیٹ صارف کے ساتھ ای میل یا سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔ AddThis کی مدد سے ہمیں ایسے ٹُولز بھی ملتے ہیں جو اپنی ویب سائٹ کا تجزیہ کرنے اور اس کے استعمال میں بہتری لانے میں ہماری مدد کرتے ہیں یا ہمیں صارفین سے براہِ راست بات چیت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ قانونی مفاد: آرٹیکل 6.1 (f) GDPR Link

کوکیز کا استعمال

کسٹمر سپورٹ، کسٹمر کیئر اور نیوز لیٹر کی تقسیم کے لیے ڈیٹا پروسیس کرنے کے علاوہ ہم ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لیے بھی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ ہم اپنی ویب سائٹس کا مواد بہتر بنانے، اسے آپ کی پسند کے مطابق ڈھالنے اور یہ معلوم کرنے کے لیے cookies، Session cookies اور دیگر ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ کیسے استعمال کرتے ہیں۔

کوکیز پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا کیونکہ یہ آپ کا براؤزر خود بخود جمع کرتا ہے۔ آپ اپنے ویب براؤزر کی سیٹنگ کے ذریعے کوکیز کنٹرول کر سکتے ہیں اور درج ذیل فیچرز کو تبدیل کر سکتے ہیں: نئی کوکیز موصول ہونے پر نوٹیفکیشن کے لیے؛ کوکیز کو ڈی ایکٹویٹ یا حذف کرنے کے لیے۔ آپ اپنے براؤزر کے سافٹ ویئر کی سیٹنگ تبدیل کر کے کوکیز کو اسٹور ہونے سے روک سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ آپٹ-آؤٹ کے ذریعے کوکیز کو ڈی ایکٹویٹ بھی کر سکتے ہیں ۔ تاہم، اس صورت میں آپ ہماری ویب سائٹس کے تمام فنکشنز پوری طرح استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یورپی یونین سے باہر وصول کنندگان

ہم آپ کا ڈیٹا یورپی یونین یا یورپین اکنامک ایریا سے باہر کے وصول کنندگان کو منتقل نہیں کرتے ہیں سوائے اس کے کہ مندرجہ ذیل پروسیسنگ کا کام انجام دیں:

  1. MaxMind, Inc. جو کہ 14 Spring Street, Suite 3, Waltham, MA,02451 U.S.A. میں واقع ہے، کی طرف سے آپریٹ کردہ GeoIP شناخت۔

اوپر جس پروسیسنگ کا حوالہ دیا گیا ہے اس کا نتیجہ ہمارے کمیشن کردہ ویب اینالائیزز ٹیکنالوجی کے پرووائیڈرز کے سرورز پر ڈیٹا کی منتقلی کی صورت میں نکلتا ہے۔

ان میں سے کچھ سرور امریکہ میں ہیں۔ یہ ڈیٹا ٹرانسفر پرائیویسی شیلڈکے اُصولوں کے مطابق اور یورپی یونین کمیشن کے معاہدے کی اسٹینڈرڈ شقو ںکی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اگر آپ معاہدے کی ان اسٹینڈرڈ شقوں کی کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

ڈیٹا محفوظ رکھنے اور حذف کرنے کی مدّت

ہم آپ کے پرسنل ڈیٹا کو صرف اس وقت تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک اسے جمع کرنے کے ہمارے مقاصد پورے نہ ہو جائیں، جس میں یورپی یونین کے ضوابط کے تحت یورپی یا قومی قانون ساز ادارے کی قانونی، اکاؤنٹنگ یا رپورٹنگ کی شرائط پوری کرنا بھی شامل ہے، یا جب تک ہمیں آپ کا ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے آپ کی اجازت حاصل ہو۔ قانون کے تحت آپ کا ڈیٹا پروسیس کرنے کی قانونی بنیاد کی غیر موجودگی یا آپ کی طرف سے رضامندی واپس لینے کی صورت میں ہم آپ کا ڈیٹا حذف یا بلاک کر دیں گے، بشرطیکہ اسے محفوظ رکھنے کی کوئی قانونی ذمہ داری نہ ہو یا کسی معاہدے کے اختتام یا تکمیل کے مقاصد کے لیے اسے محفوظ رکھنا ضروری نہ ہو۔

انفرادی حقوق

ہمارے لیے یہ بات اہم ہے کہ آپ کو اپنے ڈیٹا پر کنٹرول حاصل ہو۔ GDPR کے تحت اپنی ذاتی معلومات کی پروسیسنگ کے سلسلے میں آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں:

رسائی آپ کے پرسنل ڈیٹا کی نقل فراہم کیے جانے کا حق۔
تصحیح اپنے غلط پرسنل ڈیٹا کو درست کروانے کی درخواست کرنے کا حق۔
ڈیٹا ختم کروانا اپنے پرسنل ڈیٹا کو ختم کروانے یا مٹا دینے کی درخواست کرنے کا حق۔
پروسیسنگ کی پابندی کچھ مخصوص حالات، جیسا کہ اگر آپ کو ڈیٹا کے درست ہونے پر اعتراض ہو تو، ہماری طرف سے ڈیٹا پروسیس کروانے پر پابندی لگوانے کا حق۔
ڈیٹا پورٹ ایبلٹی اپنے فراہم کردہ پرسنل ڈیٹا کو ایک عام استعمال اور مشین کی طرف سے پڑھے جانے کے قابل فارمیٹ میں وصول کرنے اور/یا کچھ مخصوص حالات میں اس ڈیٹا کو کسی فریقِ ثالث کو بھجوانے کا حق۔
اعتراض کرنا

درج ذیل صُورتوں میں اپنے پرسنل ڈیٹا کو پروسیس کرنے پر اعتراض کرنے کا حق:

  • GDPR کے آرٹیکل 6 کی بنیاد پر پروسیسنگ کے تمام مقاصد پر کسی بھی وقت اعتراض کرنا؛
  • (پروفائلنگ سمیت) براہِ راست مارکیٹنگ کے لیے آپ کے پرسنل ڈیٹا کے استعمال کیے جانے پر کسی بھی وقت اعتراض کرنا۔
رضامندی ختم کرنا کسی بھی وقت اپنے پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ کی رضامندی ختم کرنے کا حق۔

اپنے حقوق کا استعمال کرنے کے لیے آپ ہمارے انٹرنل ڈیٹا پروٹیکشن آفس سے بذریعہ ای میل اس ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں info@dhooka.com

ڈیٹا سیکیورٹی

ڈیٹا عام طور پر مقبول اور محفوظ اسٹینڈرڈ SSL (Secure Socket Layer) کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ آپ دیگر طریقوں کے علاوہ اپنے براؤزر کی ایڈریس بار http (https://…) میں اضافی “s” کے ذریعے یا اپنے براؤزر کے نچلے حصّے میں موجود لاک سمبل کے ذریعے محفوظ SSL کنکشن کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

ہم نے آپ کے پرسنل ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ادارتی اور تکنیکی اقدامات بھی کیے ہیں خاص طور پر غیر مجاز، غیر قانونی یا حادثاتی رسائی، پروسیسنگ، نقصان، استعمال اور چھیڑ چھاڑ کے خلاف۔

ڈیٹا کے واقعات کا نوٹیفکیشن

ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈیٹا کے واقعات کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ چل جائے اور فوری طور پر آپ کو یا مجاز نگران اتھارٹی کو اطلاع کر دی جائے، بشمول متعلقہ ڈیٹا کیٹیگریز۔

ہم اعلیٰ ترین معیار کے مطابق آپ کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔ اگر اس پرائیویسی نوٹس سے متعلق آپ کو خدشات لاحق ہوں یا آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو info@dhooka.com پر ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن آفس کو ای میل کریں۔

ہم بہتری کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں تاکہ آپ ہماری سروسس سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ہماری ویب سائٹ استعمال کرنے کا شکریہ۔